یورپی یونین نے پیر کے روز اپنے ایک باضابطہ بیان میں مزید کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے حوالے سے یورپ اپنی کمپنیوں کی حمایت جاری رکھے گا.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرے گی.
بیان کے مطابق، یورپی یونین ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی یورپی کمپنیوں کی حمایت اور انھیں پابندیوں سے بچانے کے لئے انسداد پابندیوں کے مخصوص قانون (Blocking Status) لاگو کرے گی.
ایران جوہری معاہدے میں شامل رہنے والے ممالک اس کے نفاذ اور تحفظ کے لئے پُرعزم رہیں گے اور ایران کے ساتھ مالیاتی تعاون، اقتصادی لین دین کو جاری رکھنے اور ایرانی تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون کرنے کو بھی یقینی بنائیں گے.
یورپی یونین نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے اطلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا تحفظ عالمی امن و سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ ممکنہ طور پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لئے آمادہ ہے.
ڈونلڈ ٹرمپ نے تین مہینے پہلے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 6 اگست، ارنا - یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے.